راتوں (اوور نائٹ) کی پوزیشن

XM پو رول اوور

مسابقتی سواپ ریٹ

ٹرانسپرنٹ سواپ ریٹ

1 اکاؤنٹ سے فاریکس، اشیاء، قیمتی میٹلز، انرجیز اور ایکویٹی انڈسز پر تجارت کریں۔
XM MT4 اور MT5 تجارتی پليٹ فارمز کے ساتھ عالمی منڈی کی فوری رسائی

اپنی پوزیشن ساری رات کھلی رکھنا

جو پوزیشن ساری رات کھلی رہتی ان پر رول اوور شرح لاگو ہو سکتی ہے۔ فاریکس انسٹرومنٹ کے معاملے میں، جو رقم جمع یا وصول کی جاتی ہے وہ دونوں پوزیشن اور دونوں ممالک کے مابین ہونیوالی شرح کے تفرق پر مبنی ہوتی ہے۔ اسٹاک اور اسٹاک انڈسز کے معاملے میں جو رقم جمع یا وصول کی جاتی ہے وہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ آیا مختصر یا طویل پوزیشن لی گئی ہے۔

براۓ مہربانی یاد رکھیے، رول اوور صرف کیش انسٹرومنٹ پر لاگو ہوتا ہے۔ فیوچرز پروڈکٹ کے معاملے میں، جن کی اختتامی تاریخ ہوتی ہے، ان سے اوور نائٹ کا معاوضہ نہيں لیا جاتا۔

رول اوور کے بارے میں

رول اوور، کھلی پوزیشن میں سیٹلمنٹ کی تاریخ میں توسیع کا عمل ہے (یعنی وہ تاریخ جس پر تجارت کا عمل طے ہونا چاہیے)۔ فاریکس مارکیٹ تمام اسپاٹ تجارت کو دو کاروباری دن میں طے کرنے کا وقت دیتا ہے، جس میں کرنسی کی مادی ڈلیوری بھی شامل ہے۔

مارجن ٹریڈنگ میں، کوئی مادی ڈلیوری نہيں ہوتی، اسلئے تمام کھلی پوزیشن دن کے آخر میں (22:00 GMT) روزانہ بند ہو جاتی اور اگلے تجارتی دن دوبارہ کھلتی ہیں۔ لہذا، یہ ایک اور تجارتی دن کے ذریعے سیٹلمنٹ کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس اسٹریٹجی کو رول اوور کہتے ہیں۔

سواپ کانٹریکٹ کے ذریعے رول اوور پر اتفاق کیا جاتا ہے، جو تاجروں کیلیے لاگت یا فائدے پر آتی ہے۔ XM پوزیشن کو بند اور کھولتا نہیں، موجودہ شرح سود پر منحصر، راتوں رات تجارتی اکاؤنٹ میں کھلی پوزیشن میں کریڈیٹ اور ڈیبٹ کرتے ہیں۔

XM رول اوور پالیسی

XM کالائنٹ کے اکاؤنٹ میں ڈیبٹ اور credit کرتی ہے اور 22:00 GMT کے بعد، روزانہ بینک کٹ آف وقت کھلی ہوئی تمام پوزیشن کو مسابقتی ریٹ پر رول اوور سود کو سنبھالتی ہے۔

اگرچہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند ہونے کے باعث کوئی رول اوور نہیں ہوتا ہے، لیکن بینکس ویک اینڈ کے دوران تمام اوپن پوزیشنز پر انٹرسٹ (سود) کا حساب لگاتے ہیں۔ اس وقت کے فرق کو برابر کرنے کے لئے XM، بدھ کے روز فاریکس اور اسپاٹ میٹلز (گولڈ اور سلور) پر، اور کیش انڈسز، کیش انرجیز اور اسٹاکس پر CFD کے لیے جمعہ کو 3 دن کا رول اوور چارج لاگو کرتا ہے۔

کیلکولیٹنگ رول اوور

فاریکس اور اسپاٹ میٹل (سونا اور چاندی)

فاریکس انسٹرومنٹ اور اسپاٹ میٹلز پر پوزیشنوں کے لئے رول اوور کی قیمتوں سے کل اگلے دن (یعنی کل اور اگلے دن) چارج لیا جاتا ہے، بشمول راتوں رات پوزیشن رکھنے کیلیے XM مارک اپ۔ اگلے-کل ریٹ XM کے ذریعہ نہیں طے کی جاتی ہیں لیکن ان دونوں کرنسیوں کے مابین سود کی شرح کے فرق سے ماخوذ ہیں جو کسی پوزیشن میں لی گئی تھی۔

مثال:

فرض کیجیے کہ آپ USDJPY میں تجارت کرتے ہیں اور ٹام-نیکسٹ ریٹ درج ذیل ہیں:
طویل پوزیشن کیلیے %0.5+
مختصر پوزیشن کیلیے %1.5-
اس منظر میں، امریکہ میں شرح سود جاپان سے زیادہ ہیں۔ رات بھر کھلی کرنسی پیئر میں طویل پوزیشن %0.5+ موصول کرے گی- XM مارک اپ۔
اسکے بر عکس، مختصر پوزیشن کیلیے، کیکولیشن %1.5- ہے- XM مارک اپ۔

عام طور پر کیلکولیشن درج ذیل ہے:

تجارت کا سائز X (+/- ٹام-اگلی شرح - XM کا مارک اپ)*

یہاں +/- پیئر میں دونوں کرنسیوں کے درمیان شرح کے فرق پر منحصر ہے۔

*رقم کی کوٹ کرنسی، کرنسی پوائنٹ میں کی جاتی ہے۔

اسٹاک اور اسٹاک انڈسز

اسٹاک اور اسٹاک انڈسز پر پوزیشن کیلیے رول اوور کی شرح، اسٹاک یا انڈیکس کی انٹر بینک شرح سے مقرر کی جاتی ہے (مثال کے طور پر، آسٹریلیائی لسٹڈ سیکیورٹی کیلیے، یہ مختصر مدت کے قرضوں کیلیے آسٹریلیائی بینکوں کے مابین سود کی شرح ہو گی)؛ XM کا بالترتیب مختصر اور طویل پوزیشن پر پلس/مائنس مارک اپ۔

مثال:

فرض کیجیے کہ آپ یونی لیور میں تجارت کرتے ہیں (برطانیہ میں درج اسٹاک) اور برطانیہ میں مختصر مدت کے انٹر بینک کی سالانہ شرح %1.5 ہے، ایک طویل پوزیشن کیلیے جو راتوں رات کھلی رہتی ہے، اسکی کیلکولیشن درج ذیل ہے:
1.5%-/365 – XM کا روزانہ کا مارک-اپ
اسکے بر عکس، مختصر پوزیشن کیلیے کیلکولیشن %1.5+/365 ہے — XM کا روزانہ کا مارک اپ۔

عام طور پر کیلکولیشن درج ذیل ہے (روزانہ کی شرح کیساتھ جیسا نیچے دیا گیا ہے):

تجارت کا سائز X کلوزنگ پرائس X (+/- مختصر مدت انٹر بینک کی شرح — XM کا مارک اپ)

یہاں +/- انسٹرومنٹ پر مختصر یا طویل پوزیشن پر منحصر کرتا ہے۔

کرپٹوکرنسیز CFD کے لیے

کرپٹو کرنسی CFD پروڈکٹس پر پوزیشنز کے لیے رول اوور ریٹس کا تعین متعلقہ ایسیٹ سے منسلک لیوریج کی فنانسنگ کوسٹ کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے موجودہ حالات سے کیا جاتا ہے۔ معاشی غیر یقینی صورتحال یا مارکیٹ کے عدم استحکام کے وقت، بڑھتے ہوئے رسک کی وجہ سے رول اوور ریٹس بڑھ سکتے ہیں۔ کرپٹو کرنسیز پر CFD کے لیے اوور نائیٹ فیس پیر تا جمعہ لاگو ہوتی ہے، جبکہ جمعہ کو تین گنا چارجز لگائے جاتے ہیں۔

مثال:

کرپٹو کرنسیز CFD پروڈکٹس پر پوزیشنز کے لیے اوور نائیٹ چارج کا اندازہ لگانے کے لیے، کیلکیولیشن درج ذیل ہے:
ٹریڈ وولیم x کانٹریکٹ سائز x ٹک سائز x سواپ ویلیو

*کرپٹو کرنسیز پر CFD کے لیے سواپ ویلیوز 'پوائنٹس میں' فراہم کی جاتی ہیں جن تک رسائی ہمارے پلیٹ فارم پر باآسانی موجود ہے۔

**کیلکیولیٹ کی گئی رقم متعلقہ کوٹ کرنسی کے کرنسی پوائنٹس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

بکنگ رول اوور

22:00 GMT ایک تجارتی دن کا آغاز اور اختتام سمجھا جاتا ہے۔ کوئی بھی پوزیشن جو ابھی بھی صبح 22:00 GMT میں کھلی ہیں وہ رول اوور کے تابع ہیں اور انہیں راتوں رات کھلا رکھا جائے گا۔ اگلے دن تک 22:01 پر کھولی گئی پوزیشنز رول اوور کے تابع نہیں ہونگی، لیکن اگر آپ 21:59 پر پوزیشن کھولتے ہیں تو، ایک رول اوور 22:00 GMT پر ہوگا۔ 22:00 GMT پر کھلی ہر پوزیشن کیلیے، ایک گھنٹہ میں آپ کے اکاؤنٹ پر credit یا ڈیبٹ ظاہر ہوگا۔

ہم کوکیز کا استعمال آپکو ہماری ویب سائٹ پر بہتریں تجربہ دینے کیلیے کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے یا اپنی کوکی سیٹنگ تبدیل کیجیے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔